ارنا رپورٹر کے مطابق، "محسن رضائی" نے آج بروز جمعہ کو شہر شیراز میں نماز جمعہ کے خطبات سے پہلے تقریر کرتے ہوئے مزید کہا کہ 10 سالوں کے دوران، چین اور شنگھائی کی مشترکہ منڈی میں ایران کو صرف نگران رکن کی حیثیت سے تسلیم کرتے تھے لیکن اب ایران اس عظیم بین الاقوامی اتحاد میں شامل ہوگیا ہے۔
نائب ایرانی صدر برائے اقتصادی امور نے مزید کہا کہ نیز برکس اتحاد بشمول بھارت، برزایل، روس اور چین میں ایران کی شمولیت کی دعوت دی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اب ایران یوریشین یونین کے اقتصادی اتحاد کا رکن بن چکا ہے۔
رضائی نے مزید کہا کہ تیرہویں حکومت نے خارجہ پالیسی میں متوازن پالیسی کا اپنایا ہے اور ہم ملک کے مفادات اور پالیسیوں کے فریم کے اندر تمام ممالک سے تعلقات قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ