24 اگست، 2022، 12:50 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84864631
T T
0 Persons

لیبلز

مسلح افواج کی جنگی صلاحیت کی ترقی میں ڈرون کی خاص پوزیشن ہے: ایڈمیرل سیاری

تہران۔ ارنا- ذوالفقار مشترکہ کمبائنڈ مشق کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ مسلخ افواج کی جنگی صلاحیت کی ترقی میں ڈرون کی خاص پوزیشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک اور علاقے کی سلامتی کو خود ہی فراہم کرنی ہوگی اگر کسی کو ہماری سلامتی فراہم کرنی ہے تو اس کا مطلب مستعار سلامتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "حبیب اللہ سیاری" نے آج بروز بدھ کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ہماری مسلح افواج کے پاس اپنی مشنز کو سرانجام دینے کیلئے ضروری ساز و سامان ہیں۔ لیکن اگر ہم مستقبل کی طرف نہ دیکھیں اور نئی ٹیکنالوجیز کے مطابق آگے نہ بڑھیں تو بلاشبہ دوسروں سے پیچھے ہٹ جائیں گے۔

فوج کی 1401 مشترکہ مشق کے کمانڈر نے اس بات پر زور دیا کہ آج، ڈرون ایک نیا رجحان ہے جس کے موثر ہونے کا دنیا کی حالیہ جنگوں میں ثابت ہوا ہے اور اس حوالے سے ہم آرمینیا اور آذربائیجان کی جنگ اور روس اور یوکرائن کی جنگ کا ذکر کرتے ہیں۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جنگی صلاحیت کو بڑھانے میں ڈرون کی بڑی پوزیشن ہے اور یہ فوج کی جنگی تنظیم میں شامل ہے اور اس کے ساتھ موجود دیگر ساز و سامان کے ساتھ اس نے ہماری جنگی طاقت کو آج کی ٹیکنالوجی کے مطابق بہتر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس شعبے میں دوسروں پر انحصار نہیں کرنا چاہتے ہیں اور ڈرون کے شعبے میں ہمارے سارے ساز و سامان اندرون ملک ہی میں تیار کیے گئے ہیں۔

ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ زیادہ تر ڈرونز جو ہم اس مشق میں دیکھتے ہیں؛ ان کے آپریشنز ابتدائی طور پر فوج کے اندر تیار کیے گئے تھے اور انہیں مکمل کرنے اور بڑے پیمانے پر پیداوار کے لیے وزارت دفاع یا علم پر مبنی کمپنیوں کے سپرد کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈورن کی طاقت، دفاعی طاقت کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے اور ملک اور علاقے کی سلامتی کو خود ہی فراہم کرنی ہوگی اگر کسی کو ہماری سلامتی فراہم کرنی ہے تو اس کا مطلب مستعار سلامتی ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .