نائب ایرانی وزیر تعاون، محنت اور سماجی بہبود مہدی مسکنی اور پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی اور بعض پاکستانی حکام کی موجودگی میں بدھ کے روز اس نمائش کی افتتاحی تقریب کی منعقد کی جائے گی۔
ایرانی میلاد نور کمپنی کے منیجر ڈائریکٹر علی محتشم امیری نے اتوار کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی کمپنیاں ادویات اور طبی آلات، خوراک، تعمیراتی مشینری، ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی، تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل کمپنیاں، علم پر مبنی کمپنیاں اور کوآپریٹیو کے شعبوں میں موجود ہوں گے اور اس پڑوسی ملک کے اقتصادی کارکنوں کے ساتھ اپنی تازہ ترین مصنوعات اور تجربات پیش کریں گے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
آپ کا تبصرہ