ایران میں ایک سال سے کم عرصے کے دوران 3 ملین غیرملکی سیاحوں کی آمد

تہران۔ ارنا- ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی اور دستکاری صنعت کے امور نے کہا ہے کہ ایران میں مزید 35 عجائب گھروں کا قیام ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 11 مہینوں کے دوران، 2 ملین 900 ہزار غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا رخ کیا ہے۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، سید "عزت اللہ ضرغامی" نے کہا ہے کہ پچھلے 11 مہینوں کے دوران اور بالخصوص ویزہ دوبارہ جاری کرنے کے بعد، 2 ملین 900 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں نے ایران کا دورہ کیا ہے۔ اور یہ رقم ہیلتھ ٹورازم سے الگ ہے جوکہ، وہ کورونا پھیلاؤ کے دوران میں بھی ایران کا دورہ کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے دروازے ابھی کھلے ہیں اور ایران میں سیاحوں کی آمد ہورہی ہے اور یہ تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے وعدہ دیا کہ عالمی سیاحتی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق، 2024 کے اختتام تک سیاحتی صنعت، کورونا کی پچھلی صورتحال کے مطابق ہوگی۔ اس صنعت کو نقصان ہوا ہے اور یہ تقریبا 2 سالوں تک بحال ہوگی۔ لیکن ہماری کوششوں اور منصوبہ بندیوں سے ایرانی سیاحتی صنعت اس تاریخ سے پہلے بحال ہوگی۔

ضرغامی نے مزید کہا کہ رواں سال کے دوران، کورونا پھیلاؤ کے عرصے کے مقابلے میں ملکی سیاحتی صنعت میں 40 فیصد کی ترقی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہم ملکی سیاحتی صنعت کے حوالے سے اچھی صورتحال میں ہیں، بہت سے ہوٹل جو دو سال پہلے خالی تھے اور ان میں کوئی مسافر نہیں تھا، اب وہ سیاحوں اور مسافروں سے بھرے ہیں۔

ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، دستکاری اور سیاحتی صنعت کے امور نے کہا کہ پچھلے 11 مہینوں کے دوران، ملک میں مزید 35 عجائب گھروں کا قیام عمل میں لایا گیا اور اب ملک میں عجائب گھروں کی تعداد 800 سے زیادہ ہوچکی ہے لیکن ہمارے پاس اب بھی عجائب گھروں کے کاموں کا صرف10 فیصد کو نمائش کیلئے پیش کرنے کا امکان ہے۔ ہمیں ریزروائر نامی ایک بدقسمتی کا سامنا ہے اور ملک میں عجائب گھروں کی تعداد میں اضافہ کیا جانا ہوگا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .