غزہ میں صہیونیوں کے جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے: ایران

تہران، ارنا – ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے دعوے کرنے والوں کی غزہ میں صہیونیوں کے جرائم پر خاموشی افسوسناک ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے اتوار کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کے خلاف حالیہ وحشیانہ اقدامات نسل پرست صہیونیوں کے مقاصد کی مثالیں ہیں۔

کنعانی نے اس بات پر زور دیا کہ عجیب بات ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے اسرائیل کے اپنے حق کے دفاع کی مکمل حمایت پر زور دیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ غزہ کے مشرق میں شجاعیہ محلے میں رہنے والی پانچ سالہ لڑکی "آلاء قدوم" کی شہادت ناجائز صہیونی ریاست کے حالیہ حملوں کے وحشیانہ اقدامات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ انسانی حقوق کے جھوٹے دعوے کرنے والے مقبوضہ ملک کے عوام کے خلاف صہیونیوں کے روزمرہ جرائم کو اپنے سے دفاع کے نام سے حمایت کرتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .