ایرانی خاتون اسلامی ممالک کے ٹیبل ٹینس مقابلوں کی ہیڈ ریفری منتخب

تہران۔ ارنا- ایرانی خاتون "سیمین رضائی" کو اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کے مقابلوں کے ٹیبل ٹینس اور پیرا ٹیبل ٹینس کی ہیڈ ریفری کے طور پر منتخب کرلیا گیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کے مقابلوں کی ایگزیکیٹو کمیٹی نے ایران سے سیمین رضائی کو ان مقابلوں کے ٹیبل ٹینس اور پیرا ٹیبل ٹینس کی پانچویں میز کی ہیڈ ریفری کے طور پر منتخب کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی کے مقابلوں کا ترکی کے شہر کونیا میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایرانی قومی ٹیم کے کھیلاڑی، ان مقابلوں کے پیرا ٹیبل ٹینس کے خواتین اور مردوں کے دونوں زمروں میں شرکت کریں گے۔

نیز ایرانی ریفری ٹیم بشمول "ناہید شیروانی" اور "نصیبہ دلیر ہروی" جو ایران ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی بلیوبج ریفری ہیں، سمیت "زہرا بیگم بابایی" بھی ان مقابلوں کے پیرا ٹیبل ٹینس کے حصے میں بطور ریفری فرائض سرانجام دیں گی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .