ایران کی دفاعی کامیابیوں کی بڑی نمائش کا افتتاح کیا جائے گا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں دفاعی کامیابیوں کی ایک بڑی نمائش منعقد ہوگی۔

یہ بات بریگیڈیئر جنرل محمد رضا آشتیانی نے آج بروز منگل وزارت دفاع کی صلاحیتوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ وزارت دفاع طاقت کی پیداوار اور دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے کی ذمہ دار ہے اور ہم ملکی صنعت کی سطح کو بہتر بنانے کے لیے سویلین شعبے میں فوجی پیداوار کے اضافے کا استعمال کریں گے۔

جنرل آشتیانی نے مزید بتایا کہ اس نمائش کے دوران مختلف شعبوں میں 1100 سے زائد کامیابیوں کی نقاب کشائی کی جائے گی جس میں ہم نے اپنی صنعتی صلاحیتوں اور قابلیتوں کو بہتر بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پیداوار کی لوکلائزیشن اور سائنس اور ٹیکنالوجی کی گہرائی اور ملک کے مختلف شعبوں کے درمیان ہم آہنگی کو ایجنڈے میں شامل کیا اور اب ہم 5000 سے زائد علم پر مبنی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ قریب مستقل میں ملکی فوجی صنعت کی کامیابیوں کی ایک عظیم نمائش منعقد کی جائے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .