18 جولائی، 2022، 6:27 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84824975
T T
0 Persons

لیبلز

شامی وزیر خارجہ کل تہران کا دورہ کریںگے

18 جولائی، 2022، 6:27 PM
News ID: 84824975
شامی وزیر خارجہ کل تہران کا دورہ کریںگے

تہران، ارنا - خبر رساں ذرائع کے مطابق شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد جلد ہی تہران کا دورہ کریںگے۔

 خبر رساں ایجنسی سپوتنک نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ شام کے وزیر خارجہ کل بروز منگل ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گےجبکہ شام کے سرکاری ذرائع نے ابھی تک اس ملک کے وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے بارے میں کوئی خبر شائع نہیں کی ہے۔

المقداد ایسے وقت میں تہران روانہ ہوں گے جب کہ روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن اور ترک صدر رجب طیب اردوغان بھی تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ترکی کے صدارتی دفتر نے اتوار کو اعلان کیا کہ اردوغان اپنے دو روزہ دورہ تہران کے دوران روسی صدر کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے۔

روسی کریملن محل نے پہلے اعلان کیا تھا کہ ولاڈیمیر پیوٹن 19 جولائی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ترک صدر اردوغان کے ساتھ تین فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے تہران جائیں گے۔

توقع  کی جاتی ہے کہ تینوں صدور شام میں حالیہ پیش رفت اور دہشت گردی بشمول 'داعش  اور  پی کے کے 'کے خلاف جنگ، اور شامی پناہ گزینوں کی شام میں رضاکارانہ واپسی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .