ایرانی سعد آباد کمپلیکس خانہ کعبہ کے پردے کے دو ٹکڑوں سے سجایا گیا

تہران، ارنا- خانہ کعبہ کے پردے کے دو ٹکڑے جن کی 55 سال کی تاریخ ہے اور قرآن پاک کے بقرہ اور آل عمران کے سورت سے سجائے گئی ہیں، تہران میں واقع سعد آباد کے تاریخی- ثقافتی کمپلیکس میں تحفظ کیے جاتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، خانہ کعبے کے پردے کے ایک ٹکڑے جس کی لبمائی 285 اور چوڑائی 92 سینٹی میٹر ہے اور اسے سورت بقرہ کے آیہ نمبر 98 "لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلًا مِنْ رَبِّکُمْ فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَاتٍ فَاذْکُرُوا اللَّهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ": "(حج کے دوران) اپنے رب کا فضل (روزی) تلاش کرنے میں تم پر کوئی حرج نہیں ہے اور جب تم عرفات سے (مزدلفہ میں) واپس آؤ تو مشعر حرام کے پاس اللہ کو یاد کرو اور جس طرح اس نے تم کو ہدایت دی ہے اس طرح اس کا ذکر کرو اور بیشک اس سے پہلے تم ضرور گمراہوں میں سے تھے" سے سجایا گیا ہے کو سعد آباد کے تاریخی اور ثقافتی کمپلیکس میں منظر عام پر لایا گیا ہے۔

ایرانی سعد آباد کمپلیکس خانہ کعبہ کے پردے کے دو ٹکڑوں سے سجایا گیا

خانہ کعبہ کے پردے کے دوسرے ٹکرے کی لمبائی 270 اور چوڑائی 90 سینٹی میٹر ہے اور اسے سورت آل عمران کے آیہ نمبر96 سے سجایا گیا ہے جس کی تیاری کا سال 1378 ہجری ہے۔ تو لہذا یہ 55 سال پُرانی ہے اور آیات سنہری ہیں اور ان کے  اردگرد کو چاندی سے سجایا گیا ہے۔

خانہ کعبہ کے پردے کے ان دونوں ٹکڑوں کو 1967 میں ایران کا عطیہ دیا گیا ہے اور یہ سعد آباد کے تاریخی اور ثقافتی کمپلیکس کے سب سے مقدس فن پاروں کے طور خصوصی جگہ میں تحفظ کیے جاتے ہیں۔

ایرانی سعد آباد کمپلیکس خانہ کعبہ کے پردے کے دو ٹکڑوں سے سجایا گیا

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کو ہرسال 2 مرتبہ شعبان اور ذی الحجہ کے مہینے میں غسل دیا جاتا ہے، اتارے جانے والے غلاف کعبہ کسوہ کو ٹکڑوں کی شکل میں بیرونی ممالک سے آئے ہوئے سربراہان مملکت اور دیگرمعززین کو بطور تحفہ پیش کردیا جاتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .