نوراللہ مرادی نے کہا کہ گردو غبار کے طوفانوں اور دیگر ماحولیاتی بحرانوں کے علاقائی انتظام کے لیے سفارتی کوششوں کے تسلسل میں 12 جولائی کو تہران میں پڑوسی ممالک کے وزرائے ماحولیات کا ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو گا جس میں ملک اور خطے کے اعلیٰ حکام اور بیین الاقوامی متعلقہ تنظیمیں اور نیشنل ڈسٹ اسٹورم مینجمنٹ ہیڈ کوارٹر شرکت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سربراہی اجلاس ماحولیاتی صورتحال کو بہتر بنانے اور علاقائی مسائل اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دھول کے طوفان سے متعلق دو پیشہ ورانہ اجلاس بھی منعقد کیے جائیں گے جس میں ماحولیات کے نائب وزراء اور سربراہی اجلاس میں شریک ممالک کے ماہرین کی شرکت ہوگی۔
عراق، آرمینیا، شام، قطر، جمہوریہ آذربائیجان، عمان اور ترکی نے اب تک اس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu
ایران ہمسایہ ممالک کے وزرائے ماحولیات کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا
7 جولائی، 2022، 6:20 PM
News ID:
84814942
تہران، ارنا - ایران کے ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے نمائندے نے کہا ہے کہ خطے کے ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پڑوسی ممالک کے وزرائے ماحولیات کا سربراہی اجلاس 12 جولائی کو ایران میں منعقد ہوگا۔
متعلقہ خبریں
-
گلاسگو موسمیاتی سربراہی اجلاس کے موقع پر ایرانی وفد کا مصروف دن
گلاسکو، ارنا- ایرانی ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کے سربراہ اور نائب ایرانی صدر جو ایک وفد کی قیادت…
-
اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار؛
ایران اور اقوام متحدہ کے درمیان کامیاب ماحولیاتی تعاون ہے
اہواز، ارنا- ایران میں اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر برائے ماحولیات، اقتصادی ترقی اور سماجی پروگرام…
آپ کا تبصرہ