19 جون، 2022، 3:06 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84793927
T T
0 Persons

لیبلز

ایران اور قازقستان کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط

تہران، ارنا – ایران اور قازقستان کے درمیان تعاون کی متعدد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب سعد آباد محل میں دونوں ممالک کے صدور اور وزراء کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

دونوں ممالک کے حکام نے ٹرانزٹ ، سائنس، ثقافتی، توانائی، ثقافتی زراعت، تجارتی اقتصادی تبادلوں اور دیگر شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔

اس تقریب میں ایران اور قازقستان کے اعلیٰ سطحی وفود نے 20 سالہ تعاون کی 9 دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔

اس تقریب کے بعد ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس تقریب سے پہلے آیت اللہ رئیسی اور توکایف نے ایک دوطرفہ ملاقات کے دوران علاقائی مسائل اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز اتوار سعد آباد محل میں ایران کے دورے پر آئے ہوئے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کا دونوں ممالک کے قومی ترانے کے گانے کے ساتھ سرکاری استقبال کیا۔

قازقستان کے صدر روس میں 25ویں سینٹ پیٹرزبرگ بین الاقوامی اقتصادی فورم میں شرکت کے بعد اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں آیت اللہ رئیسی کی سرکاری دعوت پر آج تہران پہنچے۔

 ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .