صہیونیوں کا ایرانی بدلہ سے خوف؛ لاپید کا ترکی سے صہیونی شہریوں کے انخلا کا مطالبہ

تہران، ارنا- صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ نے آج بروز پیر کو ایرانی حملوں کے خوف سے ترکی میں مقیم صہیونی شہریوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اس ملک کو چھوڑدیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، لوفیگارو اخبار نے کہا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے وزیر خارجہ "یائیر لاپید" نے ایک بیان میں اس بات کا دعوی کیا ہے کہ ایران، آنے والے ہفتوں میں استنبول میں مقیم صہیونی شہریوں کیخلاف حملے کرنے کا ارادہ رکھتا ہے لہذا؛ صہیونی شہریوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ استنبول میں پرواز نہ کریں اور اگر اب وہ اسی شہر میں مقیم ہے تو وہ جلد از جلد اس سے نکالیں۔

انہوں نے دنیا بھر میں اس ریاست کی ریاستی دہشت گردی کا ذکر کیے بغیر کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیلیوں کو نقصان پہنچاتا ہے وہ اس کی قیمت ادا کرے گا، اور وہ جہاں بھی ہوں گے، ہم ان کا پیچھا کریں گے۔

اسرائیلی وزیر کی دھمکی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حالیہ ہفتوں میں مقبوضہ علاقوں اور خطے کے دیگر ممالک میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں جو ان کے مفادات کو براہ راست نشانہ بناتے ہیں اور مغربی صیہونی میڈیا ایمپائر کی کوششوں کے باوجود اس سے متعلق خبریں لیک ہو چکی ہیں اور مقبوضہ علاقوں کے اندر سمیت ان کے باہر بھی بدامنی کی فضا پھیل گئی ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے شہروں میں آتشزدگی کے مختلف واقعات اور مقبوضہ فلسطین سے باہر اس حکومت کی دہشت گردی کی شاخوں اور سیکورٹی اہلکاروں کی شناخت اور قتل، نیز سرکاری مراکز، بینکوں اور خدماتی مراکز میں خلل ڈالنا ان واقعات میں سے کچھ ہیں۔ صیہونی وعدوں کے باوجود وہ ان واقعات کو ہونے سے نہیں روک سکے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .