13 جون، 2022، 10:43 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84786749
T T
0 Persons

لیبلز

پوپ فرانسس کی عالمی مسائل میں ایران کی بہادری کی تعریف

تہران، ارنا- ایرانی مدارس کے ڈائریکٹر نے اپنے حالیہ دورہ ویٹکن کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ دورے کے دوران پوپ فرانسس نے کہا کہ لاطینی امریکی ہونے کے ناطے وہ مختلف عالمی مسائل میں ایران کی ہمت بہادری اور بے خوفی کو سراہتے ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، ایرانی مدارس کے ڈائریکٹر آیت اللہ "اعرافی" نے اپنے حالیہ ویٹکن کے دورے میں، روم کے بشپ اور دنیا بھر میں کیتھولک چرچ کے رہنما پوپ فرانسس سے اپنی تین گھنٹے کی ملاقات کی وضاحت کی۔

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا کہ  پوپ نے ملاقات کے دوران کہا کہ کہ وہ تین طریقوں سے ایران کا احترام کرتے ہیں؛ پہلا: میں نے آپ کی تاریخ اور ماضی پڑھا ہے، اور میں آپ کے تہذیب پر یقین رکھتا ہوں اور اس کا احترام کرتا ہوں۔ دوسرا: اگرچہ اسے بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے، لیکن آپ دنیا کی واحد جگہ ہیں جہاں ایک مذہبی نظام ہے، اور تیسرا: ایک لاطینی امریکی ہونے کے ناطے مجھے آپ کی ہمت، بہادری اور دنیا کے مختلف مسائل میں خوفزدہ نہ ہونا پسند ہے۔

ایرانی مدارس کے ڈائریکٹر نے کہا کہ اس ملاقات میں، پوپ فرانس کو آیت اللہ خامنہ ای کے نکات سے آگاہ کیا اور ان نکات کو سننے کے بعد پوپ نے قائد اسلامی انقلاب کو سلام پیش کیا اور کہا کہ میں نے ان کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کو قبول کیا۔

آیت االلہ اعرافی نے کہا کہ جناب پوپ سے کہا گیا کہ آپ کا تعلق لاطینی امریکہ سے ہے اور ایرانی سپریم لیڈر نے اس بات پر زور دیا اور یہ بات ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ پوپ کا تعلق ایک ایسے خطے سے ہے جو تیسری دنیا کا حصہ ہے اور دنیا کی سامراج طاقتوں اور اقدامات کے خلاف برسرپیکار ہے؛ آپ کے اقدامات بعض معاملات بشمول مظلوموں کے دفاع میں قابل تعریف ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .