28 مئی، 2022، 1:36 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84769698
T T
0 Persons

لیبلز

ویانا مذاکرات میں ابھی بھی کچھ اختلافات باقی ہیں: ایرانی رکن پارلیمنٹ

تہران، ارنا - ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی نیک نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ، ہم 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ویانا میں پابندیاں ہٹانے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں ایک معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

یہ بات 'محمود عباس زادہ' نے ہفتہ کے روز تسنیم نیوز ایجنسی کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہا کہ اگر مغربی فریق کی سنجیدگی اور نیک نیتی کی صورت میں ہم ویانا مذاکرات میں گھنٹے سے بھی کم وقت میں ایک معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔

عباس زادہ نے کہا کہ ایران کے چیف مذاکرات کار علی باقری کنی نے پارلیمنٹ کے نمائندوں کے ساتھ حالیہ ملاقات میں ویانا مذاکرات کی صورتحال کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مذاکراتی ٹیم سرخ لکیروں پر عمل کرتے ہوئے قومی مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کر رہی ہے۔

انہوں نے کچھ اختلافات کے بارے میں طے پانے والے زبانی معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کچھ اختلافات بشمول وعدہ خلافیوں کو نہ دہرانے کے لیے ضمانتیں اور کچھ دیگر معاملات اب بھی باقی ہیں جن شعبوں میں پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔

اس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ امریکہ ایران کے خلاف پابندیوں کے ڈھانچے کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ ایران کی سرخ لکیروں میں سے ایک ہے اور جیسا کہ تہران پہلے ہی اعلان کر چکا ہے پابندیوں کا ڈھانچہ برقرار نہیں رکھنا چاہئے۔

عباس مشکینی زادہ نے کہا کہ "اس وقت گیند مغربیوں کے کورٹ میں ہے"اور امریکہ کو کہ جوہری معاہدے کو بحال کرنے اور ایک معاہدے تک پہنچنے کے لیے اہم سیاسی فیصلہ کرنا ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .