ایرانی وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگئے

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا۔

حسین امیر عبداللہیان نے ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم کےاجلاس میں شرکت کیلیے آج بروز بدھ سوئٹزرلینڈ کا دورہ کیا۔

رواں سال سوئس کے شہر ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس اجلاس میں یوکرین کی صورتحال، فوری انسانی اور سلامتی کے مسائل، وبائی امراض کے بعد اقتصادی بحالی، موسمیاتی تبدیلی سے لڑنا اور چوتھے صنعتی انقلاب کی ٹیکنالوجیز کے استعمال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دو سال کے وقفے کے بعد، یہ فورم منعقد کیا جائے گا اس اجلاس میں مختلف ممالک سے 2000 نمائندے حصہ لیں گے۔

میں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .