23 مئی، 2022، 1:56 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84764277
T T
0 Persons

لیبلز

عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاکستان میں حکومت مخالف مظاہرے کے لیے بلایا

تہران، ارنا - سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اپنے حامیوں کو آنے والے دنوں میں پاکستانی دارالحکومت میں حکومت مخالف مظاہرے کے لیے بلایا۔

سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بالآخر پاکستانی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کی قیادت کرنے کے لیے اپنے حتمی منصوبے کا اعلان کر کے اپنے حامیوں سے آنے والے دنوں میں پاکستانی دارالحکومت پہنچنے کی اپیل کی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نےاتوار کے روز پیشاور میں پریس کانفرنس کے دوران، اسلام آباد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پچیس مئی(25 مئی بدھ) کو اسلام آباد میں ملیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ وہ پچیس کی سہ پہر تین بجے سری نگر ہائی وے پر ملیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ وہ موجودہ حکام کو کسی بھی حال میں قبول نہیں کریں گے، جتنے دن بھی اسلام آباد میں رہنا پڑے رہیں اور ہر قربانی کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کی جائیں اور الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

عمران خان نے ایک بار پھر اپنے خلاف سازش کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بقول ان کے اس سازش کا آغاز گزشتہ سال جون میں ہوا تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس سازش کو ناکام بنانے کی بہت کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ سازش در اصل ان کے خلاف نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف کی گئی۔

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .