ان خیالات کا اظہار "سعید خطیب زادہ" نے آج بروز منگل کو ارنا نمائندے کے سوال کے جواب میں کیا جنہوں نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات میں نئی خبر سے متعلق سوال اٹھایا تھا۔
اس موقع پر ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ مذاکرات کے پچھلے دور سے اب تک کوئی نئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔
انہوں نے ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی بغداد میں ممکنہ ملاقات سے متعلق اظہار رائے کیے بغیر کہا کہ اس طرح کی تمام بات چیت کی طرح، میٹنگ میں بھی کئی مسائل اٹھائے گئے، جن میں بات چیت کو آگے بڑھانے کا طریقہ اور فالو اپ کی سطح بھی شامل ہے، جو مستقبل کے لیے دونوں فریقوں کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
واضح رہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے رکن نے کہا تھا کہ تہران اور ریاض کے درمیان ابتدائی معاہدے طے پا گئے ہیں اور ایرانی وزیر خارجہ مستقبل قریب میں سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ