14 مئی، 2022، 3:34 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84752690
T T
0 Persons

لیبلز

پاکستان میں نامور ایرانی شاعر 'فردوسی' کی کانفرنس کا انعقاد

تہران، ارنا - ایران کے لازوال مہاکاوی شاعر 'فردوسی' کی کانفرنس کا پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان ثقافت (خانہ فرہنگ)  اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کوئٹہ میں انعقاد کیا گیا۔

ایران کے نامور شاعر ' ابوالقاسم فردوسی' کی کانفرنس آج بروز ہفتہ پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ایوان ثقافت (خانہ فرہنگ)  اور ای سی او کلچرل انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔

ای سی اور (ECO) کے سربراہ پروفیسر سرور بختی نے اس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے کہا کہ فردوسی فارسی ثقافت اور زبان کے میدان میں دنیا کے مشہور ترین شاعروں میں سے ایک ہے جن کو ایک بہت بلند مقام حاصل ہے۔ فردوسی کی نظمیں قفقاز کے خطے ، افغانستان، ایران، تاجکستان اور پاکستان جیسے ممالک میں پڑھی جاتی ہیں۔

انہوں نے اس عالمی شہرت یافتہ شخصیت کے بلند افکار و نظریات کو جاننے کے لیے سب کو دعوت دیتے ہو‏ئے کہا کہ اب تک پوری دنیا میں  ان کا شاہکار شاہنامہ کے متعدد تراجم شائع ہو چکے ہیں اور مختلف ممالک کے ادب کو متاثر کر چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ  ایران میں 14 مئی کو نامور اور مایہ ناز شاعر "حکیم ابوالقاسم فردوسی" سے خراج عقیدت پیش کرنے کا دن رکھا گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .