ارنا رپورٹ کے مطابق، قطری محکمہ خارجہ نے آج بروز ہفتے کو ایک بیان میں بین الاقوامی برادری سے اس منصوبے کی روک تھام اور صہیونی ریاست کو مقبوضہ فلسطین میں رہائیشی یونٹوں کے منصوبے کو روکنے پر مجبور کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی آباد کاری کے منصوبے دو ریاستی حل پر عمل درآمد کی بین الاقوامی کوششوں کے لیے ایک سنگین خطرہ اور بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن منصوبے پر مبنی امن کارروائیوں میں بڑی رکاوٹ ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت جلد ہی مغربی کنارے میں قابض آباد کاروں کے لیے 4000 نئے ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دینے والی ہے۔
عبرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ ناجائز صہیونی ریاست کے حکانے اسم منصوبے کی منظوری کے لیے امریکی حکام سے براہ راست بات چیت کی ہے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ