ایرانی تائیکوانڈو کی ٹیم نے برازیل کے ڈیف اولمپکس میں چھٹا طلائی تمغہ حاصل کیا

تہران، ارنا – ایرانی تائیکوانڈو کی ٹیم نے برازیل میں منعقدہ 2021 کے ڈیف اولپک مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے چھٹے طلائی تمغے کو حاصل کیا۔

ڈیف اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق؛ برازیل میں منعقدہ 2021 کے ڈیف اولپک مقابلوں کے پانچویں دن کے اختتام پر، ایرانی کھیلاڑیوں 'مریم خدابندہ اور مرتضی رضا صفت' نے  پومسہ کے شعبے میں فائنل کے مرحلے میں اپنے حریفوں کو شکست دے کر24.7پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس مرحلے میں ترکی، کوریا، قازقستان، ارجنٹائن، جرمنی، ازبکستان، ایران اور میکسیکو کی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔

اس سے قبل، مریم خدابندہ اور مرتضی رضا صفت نے بالترتیب خواتین اور مردوں کے انفرادی سیکشن میں پہلا اور دوسرا نمبر کو حاصل کیا تھا۔

24 ویں ڈیف اولمپکس کا مقابلہ یکم مئی سے دنیا کے 80 ممالک کے 4000 کھلاڑیوں کی شرکت کے ساتھ برازیل میں آغاز ہوا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .