پاکستانی وزیر اعظم کا ایران سے تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم

تہران، ارنا- پاکستانی وزیر اعظم نے ایرانی حکومت اور عوام کو عیدالفطر کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک دو برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے۔

ارنا رپورٹ، پاکستانی وزیر اعظم "محمد شہباز شریف" نے ایرانی صدر مملکت سید "ابراہیم رئیسی" کے نام میں ایک پیغام میں ان کو اور ایرانی حکومت اور عوام عیدالفطر کی آمد پر دلی مبارکباد پیش کیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر، ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا اور فروغ دینے کے لیے اپنے پُختہ عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستانی وزیر اعظم نے صدر رئیسی کی کامیابی اور ایرانی حکومت اور عوام کی خوشحالی اور عزت کی دعا کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .