بحرین الوفاق کے ٹویٹر پیج کے مطابق، بحرین کے شیعہ رہنما آیت اللہ "عیسی قاسم" کی درخواست پر عوام نے جواب دیا اور عالمی یوم القدس منانے اور عبوری صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مذمت کے لیے آج صبح سڑکوں پر نکل آئے۔
رپورٹ کے مطابق بحرین کے دارالحکومت کے مغرب میں واقع علاقے "ابو صبیع" کے عوام نے جمعرات کی شام بھی فلسطینی کاز کے تحفظ پر زور دیا اور تعلقات کو معمول پر لانے اور خیانت کے کسی بھی منصوبے کو مسترد کرنے کے لیے صہیونی ریاست کے خلاف نعرے لگائے۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ