ایران کی ویکسینیشن اور کورونا وائرس میں کامیاب کارکردگی

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے دنیا میں ویکسینیشن اور کورونا پر قابو پانے میں کامیاب کاردگی کا مظاہرہ کیا اور اس ایونٹ میں صحت کے عملے کی کاوشیں قابل قدر تھیں۔

بہرام عین اللہی نے کہا کہ ویکسینیشن کے مسئلے پر طلباء اور مسلح افواج کے درمیان تعاون نے ظاہر کیا ہے کہ اگر ہم مل جل کر کام کریں تو بہت اچھا کام کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے کے طبی علوم میں اعلی کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس لیے بین الاقوامی سائنسی کانفرنسوں کے انعقاد کو مضبوط بنایا جانا چاہئیے۔
انہوں نے تحقیق، علم پر مبنی اور تعلیمی کاموں میں طلباء کی شرکت پر زور دیا اور کہا کہ نوجوان ایران اور دنیا میں بہت سے عظیم کاموں کے خالق رہے ہیں، ایرانی طلباء کے پاس بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو 800 تحقیقی مراکز میں استعمال کیا جانا چاہیے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .