سرحدی صوبے سیستان اور بلوچستان سے اقتصادی تبادلے 2.5 ملین ٹن سے تجاوز کر گئے

زاہدان، ارنا – ایرانی صوبے سیستان و بلوچستان کے سڑکوں اور ٹرانسپورٹیشن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ گزشتہ ایرانی سال کے دوران میلک اور میرجاوہ سرحدی ٹرمینلز سے 2 ملین 639 ہزار 59 ٹن سامان برآمد، درآمد اور نقل و حمل کیا گیا۔

ایوب کرد نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے باوجود میلک اور میرجاوہ سرحدی ٹرمینل پر اس عرصے کے دوران اقتصادی تبادلے کا حجم، سال 1399 کے مقابلے میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ملین و 649 ہزار و 837 ٹن کے ساتھ میلک اور میرجاوہ سرحدی ٹرمینل پر اقتصادی تبادلے کا سب سے بڑا حجم برآمدات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
انہوں مزید کہا کہ 1400 میں مائع پیٹرولیم گیس، ہائیڈرو کاربن، پٹرول، ڈیزل اور خوراک اہم برآمدات ہیں۔
کرد نے کہا کہ میرجاوہ اور میلک سرحدی ٹرمینلز سے گزشتہ سال سامان کی کل آمدورفت 694,757 ٹن تھی اور درآمدات 294,465 ٹن تھیں۔
انہوں نے کہا کہ سرحد پار تجارت پڑوسی ممالک کے درمیان تعلقات کے قیام اور سرحدی لوگوں کی روزی روٹی کے اہم اشاریوں میں سے ایک ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .