ایران کا ڈینش پولیس کیجانب سے ایرانی خاتون کیساتھ پرتشدد اور توہین آمیز سلوک پر ردعمل

تہران، ارنا- کوپن ہیگن میں ایرانی سفارت خانے نے  ڈنمارک کی پولیس کیجانب سے ایک ایرانی خاتون کیساتھ پر تشدد اور توہین آمیز سلوک کے ردعمل میں ڈنمارک کی وزارت خارجہ سے اپنے احتجاج اور شکایت کا اظہار کیا۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، دو روز قبل (جمعرات) سائبر اسپیس میں تصاویر اور ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں ڈنمارک کی امیگریشن پولیس نے ایک ایرانی خاتون پناہ گزین  کو اس کے شوہر اور بچوں کے سامنے مارا پیٹا اور اسے ترکی کے سفر کیلئے زبردستی کوپن ہیگن ایئرپورٹ پر منتقل کیا گیا۔

ڈنمارک کی پولیس کی جانب سے اس افسوسناک اور پرتشدد واقعے کی تصدیق کے بعد، کوپن ہیگن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے نے ایک سرکاری نوٹ بھیجا جس میں ڈنمارک کی وزارت خارجہ کو اس غیر انسانی فعل کے خلاف اپنے احتجاج اور شکایت سے آگاہ کیا۔

اس سلسلے میں، ڈنمارک میں تعینات خاتون ایرانی سفیر" نادی پور" نے جمعہ مطابق 2 اپریل کو  ڈنمارک ک وزارت خارجہ  اوروزارت امیگریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کی اور اس پر واقعے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی احتجاج کا اعلان کردیا۔

انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام اور حکام میں بے اطمینانی کا باعث بننے والے اس افسوسناک واقعے کے رد عمل میں ڈنمارک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر انسانی رویے پر معافی مانگیں، اور مجرموں سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کے دوبارہ دوہرانے کو یقینی بنائیں۔

خاتون ایرانی سفیر نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر اس طرح کے رویے کے منفی اثرات کو نوٹ کیا۔

اطلاعات کے مطابق، ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے جمعرات (یکم اپریل) کو کنورجنس اور امیگریشن کے وزیر کو اس واقعے اور ایرانی پناہ کے متلاشی کے ساتھ پولیس کے سخت سلوک کے بارے میں وضاحت فراہم کرنے اور نمائندوں اور فریقین کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے طلب کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی خاتون اس وقت ڈنمارک میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ طبی امداد حاصل کر رہی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .