2 اپریل، 2022، 9:57 AM
Journalist ID: 1917
News ID: 84702703
T T
0 Persons

لیبلز

عمران خان کا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر امریکہ کو احتجاجی خط

تہران، ارنا- پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں واقع امریکی سفارت خانے کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر احتجاج کا ایک سرکاری خط بھیجا ہے۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق، پاکستانی وزیر اعظم نے جمعہ کو امریکی سفارت خانے کو ایک سرکاری خط بھیجا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔

رائتڑز کے مطابق عمران خان امریکہ کیخلاف باضابطہ طور پر احتجاج کیا ہے جسے وہ اسے بے دخل کرنے کی غیر ملکی سازش سمجھتا ہے۔

رائٹرز نے پاکستانی وزیر اعظم کے مطابق کہا ہے کہ " ہم نے اب امریکی سفارتخانے کو اپنے احتجاج کا اعلان کیا ہے۔"

واضح رہے کہ پاکستان کی پارلیمنٹ میں آئندہ اتوار کو عمران خان کے بر سرکار برقرار رکھنے سے متعلق ووٹنگ کی جائے گی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں حامیوں سے پاکستانی وزیر اعظم کی تقریر میں کہا گیا کہ ماسکو کے دورے کے بعد ایک بیرونی ملک نے ان کے خلاف سازش کی تھی۔

انہوں نے 24 فروری کو یوکرین کے جنگ کے آغاز سے، ماسکو میں روسی صدر "ولادیمیر پیوٹین" سے ملاقات کی۔

دریں اثنا، وائٹ ہاؤس نے اس بات کی تردید کی ہے کہ امریکہ نے خان کو ہٹانے کی کوشش کی تھی۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکمران جماعت کے ارکان نے جمعہ ( یکم اپریل) کو پشاور میں امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

اپوزیشن جماعت نے بھی بڑے پیمانے پر مظاہرے سے پاکستانی وزیراعظم کو عہدہ چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .