13 مارچ، 2022، 12:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84681977
T T
0 Persons

لیبلز

ایرانی کشتی فیڈریشن نے امریکہ کو عالمی کپ میں شرکت کرنے کی سرکاری دعوت دی

تہران، ارنا – ایرانی کشتی فیڈریشن کے سربراہ نے امریکہ کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیم کو عالمی کشتی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی۔        

یہ بات علیرضا دبیر نے ہفتہ کے روز ایک ٹی وی پروگرام میں اس موضوع کے حوالے سے کہی۔

تختی کپ کے بین الاقوامی فری اسٹائل ریسلنگ مقابلے مئی 2022 کو شمالی صوبے مازندران صوبے میں منعقد ہوں گے۔

اس سے قبل ایران اور امریکہ کی قومی فری اسٹائل کشتی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ 12 فروری کو ٹیکساس میں منعقد ہونا تھا جو ایرانی ٹیم کے 6 ارکان کو ویزے جاری نہ ہونے کی وجہ سے کشتی فیڈریشن کے سربراہ "علیرضا دبیر" کے حکم کے ساتھ یہ دورہ منسوخ کر دیا گیا۔

مجید داستان اور کامران قاسم پور دو اہم پہلوانوں کی حیثیت سے، قومی ٹیم کے کوچ احسان امینی، اولمپک ریفری 'محمد موسیٰ پور'، حجت کریمی اور کشتی فیڈریشن کے سربراہ علیرضا دبیر وہ  افراد تھے جنہیں امریکی ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

عالمی اور اولمپک چیمپئن اور امریکن کشتی فیڈریشن کے سربراہ بورس بومگارٹنر نے ایرانی کشتی فیڈریشن کے سربراہ علیرضا دبیر کو ناروے میں 2021 عالمی کشتی چیمپئن شپ کے دوران ہماری قومی فری اسٹائل ریسلنگ ٹیم کا دورہ کرنے کے لیے باضابطہ طور پر مدعو کیا تھا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .