ایران کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو برآمدات کے حجم میں 41 فیصد اضافہ

تہران، ارنا – ایرانی رواں سال کے 11 مہینوں کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے رکن ممالک کو ایرانی برآمدات کا حجم 18.2 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بات ایرانی کسٹم کے ترجمان 'سید روح اللہ لطفی' نے ہفتہ کے روز کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے 11 رکن ممالک کے درمیان موجودہ ایرانی سال کے 11 مہینوں میں تجارت کا حجم 32.712 ارب ڈالر مالیت کا 48.9 ملین ٹن سامان تھا۔ یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن کے لحاظ سے 41 فیصد اور قدر کے لحاظ سے  31 فیصد زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ رپورٹنگ کی مدت کے دوران، ایران نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو 18.29 ارب ڈالر مالیت کی 40.64 ملین ٹن اشیاء برآمد کیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہے۔
لطفی نے کہا کہ ایرانی مصنوعات کے سب سے زیادہ پانچ خریدار چین (12.6 ارب ڈالر)، افغانستان (1.65 ارب ڈالر)، بھارت (1.63 ارب ڈالر)، پاکستان (1.29 ارب ڈالر) اور روس (439 ارب ڈالر) ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان، قازقستان، تاجکستان، کرغزستان، بیلاروس اور منگولیا بالترتیب اگلے نمبر پر ہیں۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں چین (11.1 ارب ڈالر) اور روس (1.451 ارب ڈالر) ایران کو برآمد کرنے والے اہم ممالک ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .