5 مارچ، 2022، 10:30 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84671165
T T
0 Persons
عالمی آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ میں ایران کی سنگاپور کو شکست

تہران، ارنا - ایران کی قومی آئس سکیٹنگ ٹیم نے کرغزستان میں منعقدہ ورلڈ چیمپیئن شپ میں اپنے دوسرے میچ میں سنگاپور کو شکست دی۔

ایرانی قومی آئس سکیٹنگ ٹیم نے جمعہ کے روز کرغزستان میں ہونے والی عالمی آئس سکیٹنگ چیمپئن شپ میں سنگاپور کو مقتدارنہ انداز میں 5- 2 کے نتیجے کے ساتھ شکست دے کر اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی ٹیم گزشتہ روز اپنے پہلے میچ میں 13 -1 کے نتیجے کے ساتھ میزبان ٹیم کے خلاف کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکی۔

ایرانی ٹیم اتوار کے روز کویتی ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

قومی آئس سکیٹنگ ٹیم کے ممبر فرزاد ہوشی دری، فرشاد مقدسی، نیما مہربان، محسن آقامحمدی، جلال کیہانفر، مازیار قربانی، آرمان بحری، متین قہارزادہ، امین کرہ ای، محمد شیخ جعفری، دانیال باقری، امیر حیدری، عرشیا غفوری، عباس دہقانی، امیر مہدیون، دانیال ساروقی، مہبد عبداللہی، رضا پورہاشمی، اویس حسن زادہ و علیرضا مہدوی ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .