19 فروری، 2022، 5:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84655662
T T
0 Persons
تہران اسلام آباد کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے: پاکستانی وزارت خارجہ

اسلام آباد، ارنا - پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ کے حالیہ دورہ اسلام آباد کو تعمیری اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اسلام آباد کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ہفتہ کے روز اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر داخلہ 'احمد وحیدی کے حالیہ دورہ کے بارے میں کچھ سوالات کے جواب میں کہا کہ یہ ایک اہم دورہ ہے اور تہران کے ساتھ تعمیری بات چیت کا حصہ ہے.

انہوںنے کہا کہ ہمارے خیال میں یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان انتہائی تعمیری اور نتیجہ خیز مذاکرات اور بات چیت کا حصہ تھا۔

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ تعمیری رابطے جاری رکھیں گے کیونکہ ایران پاکستان کا قریبی دوست اور شراکت دار ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ نے تہران اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون کو تیز کرنے کے مقصد سے 15فروری  پیر کو ایک اعلی سطحی سیاسی و سیکورٹی وفد کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .