"قاسم خان سوری"نے آج کی صبح اپنے ایرانی ہم منصب 'علی نیکزاد' کی دعوت پر ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات کیلیے ایران کا دورہ کیا۔
وہ آج کی صبح اسلام آباد کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تہران کے لیے روانہ ہوئے۔
پاکستانی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ، اسلامی جمہوریہ کے بعض حکام سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون، اقتصادی، پارلیمانی اور سرحدی تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اپنی تقرری کے بعد یہ قاسم خان سوری کا پہلا سرکاری دورہ ایران ہے۔
قاسم خان سوری تہران کے علاوہ اصفہان، مشہد اور قم کے مقدس شہروں کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کل اسلام آباد میں تعینات ایران کے سفیر "سید محمد علی حسینی" سے ایک ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کے اپنے آئندہ دورہ کے نتیجہ خیز نتائج پر اعتماد کا اظہار کر کے دو دوست، برادر اور پڑوسی ممالک کے درمیان قریبی تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ