24 جنوری، 2022 5:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84625245
T T
0 Persons
ایرانی ہینڈ بال ٹیم نے عالمی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم نے ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے سلسلے میں کویت کیخلاف میچ کو جیت کر عالمی مقابلوں کا کوٹہ حاصل کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کی قومی ہینڈ بال ٹیم، ایشین چیمپئن شپ مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز پیر کو مقامی وقت کے مطابق 14:30 بجے میں کویت کیخلاف میدان میں اترگئی۔

ایرانی قومی ٹیم کے کھیلاڑیوں نے اس کھیل میں اپنی مکمل مہارت کا جوہر دیکھاتے ہوئے 26-27 نتیجے کیساتھ فتح حاصل کرکے عالمی مقابلوں کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ ایرانی قومی ہینڈ بال ٹیم؛ ان مقابلوں کے آخری میچ میں بدھ کو بحرین کیخلاف میں اترے گی۔

ایرانی ٹیم نے اس سے پہلے صرف 2015 میں عالمی مقابلوں میں کوالیفائی کرلیا تھا اور ان مقابلوں میں ایران کی شرکت، ایرانی ہینڈ بال میں شاندار ترقی کا باعث ہوگی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان مقابلے کے پہلے مرحلے میں ایرانی قومی ٹیم، سعودی عرب، بھارناور آسٹریلیا کی ٹیموں کیساتھ ایک گروپ میں تھی۔ اور وہ ان تینوں میچوں میں کامیابی حاصل کر کے اصل مرحلے میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشین مینز ہینڈ بال چیمپئن شپ کا بیسواں مرحلہ 17 ٹیموں کی شرکت سے 19 جنوری سے سعودی عرب کی میزبانی میں دمام میں آغاز کیا گیا۔ان مقابلوں میں سرفہرست پانچ ٹیمیں پولینڈ اور سویڈن کی میزبانی میں 2023 کے ورلڈ کپ میں حصہ لیں گی۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha