یہ بات صدر سید ابراہیم رئیسی نے آج بروز پیر ٹوگو کے وزیر خارجہ رابرت دوسی کے ساتھ ایک ملاقات میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کا قیام اور مضبوطی اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے۔
رئیسی نے افریقی ممالک کے ساتھ کثیر الجہتی تعلقات خاص طور پر اقتصادی، تجارتی اور سیاسی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
انہوں نے بتایا کہ افریقی ممالک کے پاس قدرتی وسائل، معدنیات اور باصلاحیت افرادی قوت موجود ہے اور تہران افریقی ممالک کے ساتھ مکمل طور پر تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
ایرانی صدر نے بتایا کہ مغربی ممالک پوری تاریخ میں افریقی ممالک پر قبضہ کرنا چاہتے تھے اور آج وہ مختلف شکلوں میں افریقہ میں اپنے مفادات کے حصول کا پیچھا کر رہے ہیں۔
صدر رئیسی نے کہا کہ افریقی ممالک میں ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری صلاحیتیں موجود ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران افریقی عوام کی آزادی، خودمختاری، ترقی اور فلاح و بہبود کی حمایت کرتا ہے۔
اس موقع میں ٹوگو کے وزیر خارجہ نے ایران کے ساتھ تعلقات خاص طور پر اقتصادی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
انہوںنے آزاد ممالک اور اقوام کے خلاف مغرب کی ظالمانہ پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو فعال کرنے کے لیے ایران کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ