24 جنوری، 2022، 4:25 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84625180
T T
0 Persons
ایرانی صدر کل رات ٹی وی پر عوام سے براہ راست بات کریں گے

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت کل رات( منگل کے روز) ٹی وی پر عوام سے براہ راست بات کریں گے۔

ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کل بروز منگل ٹی وی کے ذریعہ عوام سے براہ راست خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چینل ایک کی رات 9 بجے کی خبروں کے بعد صدر ابراہیم رئيسی ایرانی قوم سے براہ راست خطاب کریں گے۔

ایرانی صدر اس گفتگو میں اپنی حکومت کی گذشتہ چند ماہ میں کارکردگی کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں گے اور ملک کے موجودہ مسائل اور ملکی خارجہ پالیسی پر اظہار خیال کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ صدر رئیسی نے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد 18 اکتوبر اور5 دسمبر کو ٹی وی پر عوام سے براہ راست خطاب کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@  

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .