23 جنوری، 2022، 4:12 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84623959
T T
0 Persons
خواتین کا فٹ بال نیشن کپ؛ ایران کی ایشیا کی سب سے قابل فخر ٹیم کیخلاف شکست

تہران، ارنا- ایرانی خواتین کی قومی فٹ بال ٹیم نے بھارت میں منعقدہ 2022 نیشن کپ کے مقابلوں میں ایشیا کی سب سے معزز ٹیم؛ چین کیخلاف شکست کھائی۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم، بھارت میں منعقدہ 2022 نیشن کپ کے مقابلوں کے سلسلے میں آج بروز اتوار کو چین کیخلاف میدان میں اترگئی۔

ایرانی خواتین کھیلاڑیوں نے منعقدہ اس کھیل اپنی مکمل جوہر کا مہارت دیکھایا تا ہم وہ ایشیا کی سب سے معزز ٹیم کیخلاف میچ میں کامیابی سے ہمکنار نہ ہوسکیں اور بالاخر 0-7 نتیجے سے ناکام ہوگئیں۔

 واضح رہے کہ چین 1991، 2003 اور 2007 کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچا، 1995 میں ورلڈ کپ میں چوتھے اور 1999 میں رنر اپ رہا، اور 2011 کے ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکا۔

خیال رہے کہ ایشیائی خواتین فٹ بال کپ کی میزبانی بھارت 20 جنوری سے 6 فروری تک کرے گا جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پہلی بار ایشیائی خواتین فٹ بال کپ کا کوٹہ جیتنے والا ایران پہلے گروپ میں بھارت، چین اور چینی تائپے کیساتھ ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .