بیرون ملک میں مقیم ایرانی شہری ملک کے سفیر ہیں: آیت اللہ رئیسی

تہران، ارنا- ایرانی صدر آیت اللہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زوردیا کہ بیرون ملک ایرانی ہمارے سفیر ہیں لہذا وہ دنیا کے کسی کونے میں بھی رہیں ایرانی ترقی پر توجہ دینی ہوں گی اور اس راستے میں اپنی پوری کوششیں کرنی ہوں گی۔

رپورٹ کی مطابق، روس کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی صدر نے بدھ کی رات کو روس میں مقیم ایرانی شہریوں کے ایک اجتماع سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں روس میں تعینات ایرانی سفیر اور اقتصادی کارکنوں کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں بہت اچھی پیتھالوجی کی گئی لیکن ہمیں نقصان کو ختم کرنے اور مسائل کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹین سے اپنی حالیہ ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ تعاون کے فروغ اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کو دور کرنے کا سنجیدہ ارادہ ہے۔

رئیسی نے مزید کہا ملاقات کے ایک حصے میں دونوں ممالک کے مشترکہ مسائل اور اقتصادیات اور تعلقات کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کا دوسرا حصہ، خطے اور بین الاقوامی مسائل میں ایران اور روس کے مضبوط کردار کا جائزہ لیا گیا۔

 ایرانی صدر نے کہا کہ اس ملاقات اور گفتگو سے یہ تاثر ملا کہ دونوں ممالک کے حکام مسائل کو حل کرنے اور تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

انہوں نے برآمدات کے مسائل کو حل کرنے کے لیے حکومتی اراکین کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پیداوار اور برآمدات کا اندازہ لگایا جانا ہوگا اور برآمد کنندگان اور پروڈیوسرز کو اس شعبے میں پیش گوئی کبساتھ کام کرنے کے قابل ہونا ہوگا؛ خطرہ مول لینا درست ہے، لیکن معیشت کو بھی کسی حد تک پیشین گوئی کے قابل ہونا ہوگا تاکہ اس شعبے میں سرگرم کارکنوں کو نقصان نہ پہنچے۔

 ایرانی صدر نے برآمدات کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ معاشی نظام کی اصلاح کے لیے کچھ اقدامات اٹھانے والے ہیں ، جن میں سے کچھ 1401 کے شمسی سال کے بجٹ میں ظاہر ہوں گے۔

رئیسی نے روسی منڈیوں میں ایرانی اشیا کے لیے موزوں پلیٹ فارم بنانے کے امکان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر نے یہ بھی کہا کہ روسی منڈی میں ایران کا حصہ یقینی طور پر بہتر کیا جا سکتا ہے۔

 ایرانی صدر مملکت نے حالیہ مہینوں میں بعض ممالک کے ساتھ تعلقات میں اضافے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ہمارے ملک کے تاجروں اور حکام و اہلکاروں کی کوششوں سے برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔

 رئیسی نے بیرون ملک ایرانی طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے کہا کہ وزارت سائنس، تحقیق و ٹیکنالوجی اور صحت، علاج اور طبی تعلیم کو ان طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایرانی شہری دنیا کے کسی کونے میں بھی رہیں ایرانی ترقی پر توجہ دینی ہوں گی اور اس راستے میں اپنی پوری کوششیں کرنی ہوں گی۔

ایرانی صدر نے کہا کہ بیرون ملک ایرانی ہمارے ملک کے سفیر ہیں اورعظیم ایرانی مرد و خواتین نے سائنس، ثقافت اور فن کے میدانوں کے ساتھ ساتھ دشمن کے خلاف مزاحمت کے میدان میں تاریخ رقم کی ہے جن پر ہمیں فخر ہے۔

انہوں نے بیرون ملک ایرانیوں کی سپریم کونسل کے بعض فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہبیرون ملک ایرانیوں کے لیے سفر کو آسان بنایا جانا ہوگا اور بیرون ملک طلبہ کی مشکلات کو کم کرنا ہوگا۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہماری پالیسی پوری دنیا سے متوازن پالیسی اپنانا ہے اور ایران اور روس کی مرضی دونوں ممالک کی صلاحیتوں کو فعال کرنا ہے۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .