"مجید سعیدی" نے ہفتے کی رات کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کی گئی تحقیقات کے مطابق اب تک اس زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ اس زلزلے کی شدت ریکٹر 5.1 سیکل پر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی زیر زمین 12 کلومیٹر ہے۔
زلزلہ پیما مرکز نے اس زلزلے کا مرکز، کرمان شہر میں سیرچ اور شہداد کے درمیانی علاقوں کا اعلان کیا ہے۔
نیز کرمان میں ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق، اسسمنٹ ٹیمیں بھی خطے میں بھیجی گئیں۔
اس کے علاوہ کرمان ایمرجنسی سینٹر کے سربراہ نے زلزلے کے بعد چار ہنگامی طبی ٹیموں کو زلزلہ زدہ علاقوں کا جائزہ لینے کے لیے بھیجا گیا اور کرمان اور دیگر تعین کیے گئے شہروں کے اسپتالوں کو یلو الرٹ پر رکھا گیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ