14 جنوری، 2022، 10:56 AM
Journalist ID: 2393
News ID: 84612731
T T
0 Persons
روس اور ٹرائیکا کا ویانا میں ممکنہ معاہدوں کے نفاذ کے طریقے پر تبادلہ خیال

ویانا، ارنا - روس اور تین یورپی ممالک کے سینئر مذاکرات کاروں نے جمعرات کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں پابندیاں ہٹانے کے سلسلے میں جاری مذاکرات میں ممکنہ معاہدوں پر عمل درآمد کے بارے میں بات چیت کی۔

ویانا مذاکرات میں سنیئر روسی مذاکراتکار میخائیل اولیانوف نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہا کہ اس بار مستقبل کے معاہدے کے نفاذ کے لیے ان ممالک (تین یورپی ممالک) کے خیالات اور نفاذ کے دوران اٹھائے جانے والے اقدامات کی ترتیب پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز آٹھویں دور میں پہلی بار ایران، یورپی یونین اور 4+1کے ماہرین کی موجودگی کے ساتھ تیسرے ماہر ورکنگ گروپ کا اجلاس کا انعقاد کیا گیا کہی۔  یہ ورکنگ گروپ ممکنہ معاہدوں کے طریقے اور دوسری طرف کے اقدامات کی تصدیق کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

اس اجلاس میں اس ورکنگ گروپ کے بقیہ حصوں کو مکمل کرنے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سب سے اہم زیر بحث موضوع امریکی اقدامات کی دیانتداری کی تصدیق تھا، اور نشست ایک مثبت اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .