13 جنوری، 2022، 8:09 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84612463
T T
0 Persons
ایرانی فلم کو آئرلینڈ کے میلے کی سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل

تہران، ارنا – ایرانی فلم "GOODBYE OLYMPIC"نے آئرلینڈ کے فلمی میلے کی سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ حاصل کیا۔

ایرانی فلمساز 'مجتبی پور بخش' کی شارٹ فلم"GOODBYE OLYMPIC" نے آئرلینڈ میں منعقدہ 5ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول Sandbar International Film Awardsمیں بہترین فلم کا سلور ایوارڈ حاصل کیا۔

یہ فلم فیسٹیول شمالی آئرلینڈ میں منعقد ہونے والا ایک بین الاقوامی فلمی میلہ ہے۔ فیسٹیول ان فلم سازوں کے کاموں کو منتخب کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اپنے کام میں سنجیدگی اور تخلیقی صلاحیتوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس مختصر فلم مختلف بین الاقوامی میلوں بشمول میں امریکہ، چین، کینیڈا، اٹلی، پرتگال، ہنگری وغیرہ کے فیسٹیولوں میں شرکت کرکے مختلف ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

این فیلم داستان دختر قایقرانی را روایت می‌کند که در مسیر المپیک با چالش‌های فراوانی مواجه می‌شود و... .  یہ فلم ایک قایقران لڑکی کی کہانی ہے جسے اولمپکس کے راستے میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ۔ ۔۔

اس فلم کا مصنف بہنام بروجردی ہے اور اس مختصر فلم میں رامین راستاد، فرج اللہ گلسفیدی، ہومن جوادی، مہری آل‌آقا ، طاہرہ عموزادہ، اصغرسندوسی، مرتضی غدیری، جابر وثوق، علیرضا شہرستانی اور مریم جہانی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .