ایرانی اداکارہ کے کاموں کا امریکن فلم آرکائیو سینٹر میں جائزہ

 تہران، ارنا - امریکن فلم آرکائیو سینٹر( UCLA ) لاس اینجلس کلچر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایرانی خاتون فنکار اور فلمساز 'نیکی کریمی کے کاموں کا جائزہ کر رہا ہے۔

نیکی کریمی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم Final Whistle امریکن فلم آرکائیو سینٹر کے پہلے دور میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی اور فلم  ڈائریکٹر کی موجودگی میں سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا جائے گا۔

غور طلب ہے کہ  اس فلم نے 1389 شمسی میں جرمنی کے مانہیم-ہائیڈلبرگ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم ، فرانس کے 'Vesoul' 'فلم فیسٹیول میں بہترین فلم، بہترین ہدایت کار اور سامعین کے نقطہ نظر سے بہترین فلم کے تین اہم ایوارڈز کے علاوہ ، مشہور میوزیم ' Guimet Museum ' کا ایوارڈ حاصل کر لیا ہے۔

اس فلم نے بھی 29ویں فجر فلم فیسٹیول میں شرکت کی ہے اور ایک فلمساز جوڑی سامان اور سحر کی کہانی ہے، جو تہران میں پرسکون زندگی گزارتے ہیں لیکن انہیں فلم بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha