ایران اور برطانیہ کی مشترکہ فلم 'نظربازی' روٹرڈیم فلم فیسٹیول کے بہترین شارٹ فلم کے ایوارڈ جیتنے کے لیے آسٹریا، جرمنی، پرتگال، برازیل، امریکہ، برطانیہ، فرانس اور تائیوان کی فلموں سے مقابلہ کرے گی۔
روٹرڈیم فلم فیسٹیول ایک سالانہ تقریب ہے جو 1972 سے قائم کیا گیا ہے اور ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ اس فلم فیسٹیول کا 51 ویں مرحلہ تقریباً 26 جنوری سے 6 فروری تک منعقد ہوگا اور اس تقریب میں خاتون ایرانی ہدایتکار "پناہ پناہی" کی بنائی گئی فلم Hit the Road اور دیگر ایرانی فلم ساز "ارسان امیری" کی بنائی گئی فلم Zalava کو نمائش کیلئے پیش کیا جائے گا۔
فلم Hit the Road ایران کی مغربی سرحدوں پر سفر کرنے والے چار افراد کے خاندان کی کہانی پر مبنی ہے جو اور آنسوؤں اور مسکراہٹوں سے ملے ہوئے خاندانی رشتوں کی تصویر کو پیش کرتا ہے۔
نیز فلم Zalava کی کہانی 1350 کے شمسی سال کی آخری دہائی کا ایک واقعہ ہے جو لوگوں کو خوفزدہ کرتا ہے اور چوکی کا سربراہ، گاؤں میں سیکورٹی بحال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
https://twitter.com/IRNAURDU1
آپ کا تبصرہ