ویانا میں پابندیاں اٹھانے کے ماہر ورکنگ گروپ کا اجلاس/ دو طرفہ اور کثیرالجہتی اجلاس جاری

تہران، ارنا- ایران کیخلاف پابندیاں اٹھانے کے ماہر ورکنگ گروپ کے اجلاس کا ایران اور گروہ 1+4 کے نمائندوں کے درمیان انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وفود کے درمیان دوطرفہ اور کثیر الجہتی ملاقاتیں بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

ارنا رپورٹر کے مطابق، آج بروز ہفتے کے دو پہر سے پہلے ایران اور گروہ 1+4 کے نمائندوں کے درمیان، ملک کیخلاف پابندیاں اٹھانے کے ماہر ورکنگ گروپ کے اجلاس کا ویانا کے کوبورگ ہوٹل میں انعقاد کیا گیا۔

اس کے علاوہ ویانا میں موجود وفود کے سربراہوں کے درمیان دوطرفہ اور کثیر الجہتی اجلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

گزشتہ دو دنوں کے دوران بھی، مختلف سطوح اور فریم ورکز کے اندرگہرے مذاکرات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ویانا مذاکرات کے آٹھویں دور کا 27 دسمبر میں آغاز کیا گیا اور 30 دسمبر کو نئے عیسوی سال کی چھٹیوں اور مذاکراتی ہالز کی بندش کی وجہ سے مذاکرات کا یہ دور، تین دن کے وقفے کے بعد پچھلے پیر کو از سر نو آغاز کیا گیا اور اب بھی ان کا سلسلہ جاری ہے۔

کہا جاتا ہے کہ مذاکرات میں شریک اکثر وفود کا کہنا ہے کہ مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اور اگر مغربی فریق ایران پر الزام تراشی اور مصنوعی ڈیڈ لائن مقرر کرنا بند کر دے تو  2016 کے معاہدوں کی جلد بحالی ہوگی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha