8 جنوری، 2022 4:31 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84606311
0 Persons
افغانستان کو 110 میگاواٹ ایرانی بجلی کی برآمدات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر توانائی کے مشیر برا‏ئے بین الاقوامی امور نے کہا ہے کہ افغانستان کو ایرانی بجلی کی ترسیل کی صلاحیت 175 میگاواٹ ہے اور اب اس ملک کو 110 میگاواٹ بجلی برآمد کی جاتی ہے۔

یہ بات محمد علی فرحناکیان نے آج بروز ہفتہ ارنا کے نمائندے کےساتھھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال، ہمارے ملک کی بجلی کا نیٹ ورک افغانستان کے شہر ہرات سے منسلک ہے اور تین یا چار پاور ٹرانسمیشن لائنوں کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس ملک میں ایران کی بجلی کی ترسیل کی صلاحیت 175 میگاواٹ ہے جن میں سے 110 میگاواٹ برآمد کی جائے گی اور اس صلاحیت میں 500 سے 600 میگاواٹ کا اضافہ متوقع ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@ 

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha