کورین وفد کے دورہ ویانا کا جوہری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے

تہران، ارنا- ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم سے قریب ایک باخبر ذریعے نے کہا ہے کہ کورین سفارتی وفد کے دورہ ویانا کا ایران اور 1+4 گروہ کے درمیان جوہری مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم سے قریب ایک باخبر ذریعے نے ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورین سفارتی وفد کا دورہ ویانا، دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں ہوا ہے جس کی درخواست کورین فریق نے کی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز کے دوران، جنوبی کورین کے سئنیر نائب وزیر خارجہ "چوی جونک-کان" نے ویانا کا دورہ کرتے ہوئے امریکی خصوصی نمائندے برائے ایرانی امور "رابرت مالی" سے ملاقات کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha