3 جنوری، 2022، 4:16 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84601019
T T
0 Persons
گزشتہ ایرانی مہینے میں  مصنوعات کی برآمدات میں 53 فیصد اضافہ

تہران - ارنا – ایرانی کسٹم کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایرانی مہینے کے دوران ہمارے ملک کے راستے 10 لاکھ 57 ہزار ٹن غیر ملکی سامان کی ترسیل ہوئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 53 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

روح اللہ لطفی نے کہا کہ اس سال کے پہلے 9 مہینوں میں ملک کی 122 ملین ٹن کی مجموعی تجارت جس کی مالیت 72 ارب ڈالر ہے، میں سے 8 ارب مالیت کی 13 ملین 172 ہزار ٹن اشیا کی تجارت ہوئی اور اس سے متعلق 951 ملین ڈالر دسمبر کا مہینہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دسمبر میں ایران کی برآمدات 9 ملین و 593 ہزار ٹن تھیں جن کی مالیت 4 ارب 41 کروڑ ڈالر تھی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں وزن میں نصف فیصد اور مالیت میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
چین ایرانی سامان کی پہلی منزل ہے
انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ایران کی برآمدات کی منزلیں طے کرنے والے پانچ ممالک میں بالترتیب ایک ملین و 977 ہزار ٹن کے ساتھ چین جن کی مالیت 1,126 ملین ڈالر ہے، ایک ملین و 839 ہزار ٹن کے ساتھ عراق  جن کی مالیت 649 ملین ہے، ایک ملین و 13 ہزار ٹن کے ساتھ متحدہ عرب امارات جن کی مالیت 499 ملین ڈالر ہے، 388 ہزار ٹن کے ساتھ ترکی ہے جن کی مالیت 363 ملین ڈالر اور 269 ہزار ٹن کے ساتھ افغانستان جن کی مالیت 141 ملین ڈالر ہے۔
انہوں نے دسمبر میں درآمدات کی مقدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو سال کے نویں مہینے میں تین ملین و 579 ہزار ٹن اشیا درآمدت کیا گيا جن کی مالیت 4 ارب 910 ملین ڈالر تھی جو کہ وزن میں 19 فیصد اور مالیت میں 27 فیصد ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .