سائنسی، تحقیقی پیش رفت ایرانی قوم کا ناقابل تنسیخ حق ہے: خطیب زادہ

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سیمرغ سیٹلائٹ کے حالیہ تجرباتی لانچ کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ سائنسی اور تحقیقی پیش رفت بشمول ایرو اسپیس میں ایرانی قوم کا ناقابل تنسیخ حق ہے۔

یہ بات "سعید خطیب زادہ" نے جمعہ کے روز بعض امریکی اور یورپی حکام کے سیمرغ کے تجربے کے حوالے سے حالیہ دعووں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ ایرو اسپیس میں پیشرفت ایرانی قوم کا ناقابل تنسیخ حق ہے، اس طرح کے مداخلتی بیانات سے اس میدان میں ایران کی ترقی کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کیا جائے گا۔.
خطیب زادہ نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں کوئی بھی چیز ایرو اسپیس ریسرچ اور تجربات بشمول سیٹلائٹس میں پیشرفت کو روکتی نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرارداد 2231 کے بارے میں ان عہدیداروں کے ریمارکس ایک بیکار فریب اور بنیادی طور پر غلط ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے، ایران کو بین الاقوامی معیارات کی بنیاد پر سائنسی تحقیقی پیشرفت کی خدمت میں پرامن ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حق ہے اور اس سلسلے میں دوسرے ممالک کی رائے کا انتظار نہیں کرے گا۔
خطیب زادہ نے ان نوجوان سائنسدانوں کے لیے ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا جو غیر قانونی اور غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود اس طرح کی پیشرفت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha