18 دسمبر، 2021، 3:57 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84581479
T T
0 Persons
ایران کی علاقے میں نیورو سائنس اور کوگنیٹو نیورو سائنس کے شعبے میں پہلی پوزیشن

 تہران، ارنا- ایران نیورو سائنس ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے خطے میں نیورو سائنس اور کوگنیٹو نیورو سائنس کے میدان پہلی پوزیشن اپنی نام کرلی ہے۔

بین الاقوامی سائنسی اداروں کے جائزوں مطابق، ایران؛ سائنسدانوں، محققین، ماہرین اور طلباء کی کوششوں سے نیورو سائنس کے میدان میں علاقے کے پہلے نمبر پر ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی علمی سائنس کی ترقی کے ہیڈکوارٹر کے سینئر مشیر ڈاکٹر "محمد حقی جغتائی" نے کہا ہے کہ ایران نے نیورو سائنس اور اور کوگنیٹو نیورو سائنس کے میدان میں ترکی سمیت خطے کے دیگر ممالک کو پیچھے چھوڑکر پہلی پوزیشن کو حاصل کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت نیورو سائنس کے میدان میں دنیا میں 19ویں نمبر پر ہے، طرز عمل نیورو سائنس کے شعبے میں 13ویں، سیلولر اور مالیکیولر سائنس کے شعبے میں 17ویں اور مصنوعی ذہانت اور نیورو سائنس کے شعبے میں 12ویں نمبر پر ہے۔

حقی جغتائی نے  22 دسمبر کو تہران میں علمی سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ہیڈ کوارٹر کے زیر اہتمام میں نیورو سائنس کے شعبے میں ملک کے سب سے بڑے سائنسی سمپوزیم کے ورچوئل انعقاد پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد تحقیق، تعلیمی اور پیشہ ورانہ تعاون کے ساتھ ساتھ نیورو سائنسدانوں، بنیادی اور طبی سائنس دانوں، ڈاکٹریٹ کے طلباء اور گریجویٹ طلباء کی شرکت سے تجربات اور سائنسی نتائج کی منتقلی اور توسیع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کانفرنس میں ممتاز ملکی یونیورسٹیوں اور جاپان، چین، کوریا، بھرات، ترکی، امریکہ، کینیڈا، جرمنی اور جارجیا سمیت کئی بیرونی ممالک کے ممتاز نیورو سائنس دانوں نے نیورو سائنس شعبے میں اپنے تازہ ترین خیالات اور آراء کو تقاریر کی شکل میں پیش کریں گے۔

حقی جغتائی نے کہا کہ یہ سائنسی تقریب22 سے 24 دسمبر تک منعقد ہوگی اور سائبر اسپیس اس تقریب کے تمام لیکچرز اور مقالے پیش کیے جائیں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .