3 دسمبر، 2021، 12:00 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84563850
T T
0 Persons
ایرانی کھجور کی 6 اقسام دنیا بھر میں رجسٹرڈ ہوچکی ہیں

بوشہر، ارنا-  ایرانی جنوبی صوبہ بوشہر میں کھجوروں کی 2 اقسام کی رجسٹریشن کے ساتھ، جن میں "کبکاب" اور "زاہدی طلائی" شامل ہیں، ایران میں عالمی رجسٹرڈ کھجوروں کی تعداد 6 تک بڑھ گئی ہے۔

ان خیالات کا اظہارایرانی وزارت برائے صنعت، کان کنی  اور تجارت کے صنعتی املاک کے تحفظ کے ڈائریکٹر جنرل " سید مہدی میر صالحی" نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی بنیاد پر ملک میں کھجوروں کی 6 اقسام جن میں "کبکاب" اور   بوشہر کی "زاہدی طلائی"، خوزستان کی "استعمران"، ہرمزگان کی "پیارم حاجی آباد"، سیستان و بلوچستان کی "ربّی" اور کرمان کی "مضافاتی بم" کو دنیا میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے  کہا کہ وزراء کی کابینہ نے ایک قرارداد منظور کی جس کے مطابق وزارت کان کنی صنعت و تجارت، اقوام متحدہ کی نگرانی میں عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم میں ایران کی برآمدی مصنوعات کو رجسٹر کرنے کی پابند ہے۔

میر صالحی نے کہا کہ عالمی دانشورانہ املاک کی تنظیم میں رجسٹرڈ مصنوعات میں اسٹریٹجک اور برآمدی مصنوعات شامل ہیں اور اس وقت 55 ایرانی مصنوعات اس تنظیم میں رجسٹرڈ ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .