2 دسمبر، 2021، 9:33 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84563588
T T
0 Persons
ایران ویانا مذاکرات میں اپنی فعال شرکت جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے

تہران، ارنا- اعلی ایرانی مذکرات کار نے آئی اے ای اے کے سربراہ سے اپنی حالیہ ملاقات کو تعمیری اور دونوں فریقین کے درمیان تکنیکی تعاون کے تسلسل میں قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ویانا مذاکرات میں اپنی فعال اور مثبت شرکت جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہے۔

رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور "علی باقری کنی" نے ویانا میں گہری سفارتی مشاورت کے سلسلے میں آئی اے ای اے کے سربراہ "رافائل گروسی" سے ایک ملاقات میں ایران اور اس تنظیم کے درمیان تکنیکی مسائل پر گفتگو کی۔

اعلی ایرانی مذاکرات کار نے اس ملاقات کے بعد ایک ٹوئٹر پیغام میں آئی اے ای اے کے سربراہ سے اپنی حالیہ ملاقات کو تعمیری اور دونوں فریقین کے درمیان تکنیکی تعاون کے تسلسل میں قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ویانا مذاکرات میں اپنی فعال اور مثبت شرکت جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہے

رپورٹ کے مطابق، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور علی باقری کنی کی قیادت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مذاکرات کار وفد نے دیگر فریقین کو دو دستاویزات پیش کیں جن میں ایک پابندیوں کے خاتمے کے معاملے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے خیالات کی دستاویز اور ایران کے جوہری اقدامات کے معاملے پر ایک اور دستاویز شامل تھیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وفد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ نتیجہ خیز مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنے پر تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .