2 دسمبر، 2021 1:57 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84563233
0 Persons
ایرانی بیڈمنٹن کی تاریخ میں پیرا ایشین کا پہلا تمغہ حاصل

تہران، ارنا- خاتون ایرانی نوجوان کھیلاڑی نے بحرین میں منعقدہ 2021 پیرا ایشین یوتھ گیمز میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا پہلا تمغہ جیت کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔

رپورٹ کے مطابق، بحرین میں منعقدہ 2021 پیرا ایشین یوتھ گیمز میں ایران سے "شادی جہان پناہ" نے اپنی متحدہ عرب امارات کی حریف کیخلاف کھیلے گئے میچ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی بیڈمنٹن کی تاریخ کا پہلا تمغہ جیت لیا۔

 اگر وہ "ایس ایل 3" کلاس میں اپنی تاجک حریف کیخلاف میچ کو جیت لیں تو ان کو طلائی تمغہ کا حصول ہوگا۔

واضح رہے کہ ایرانی بیڈمنٹن کھیلاڑیوں نے پہلی بار پارا ایشیائی ٹورنامنٹ میں چار نمائندوں (2 خواتین اور 2 مرد) بشمول "شادی جہان پناہ"، "ثناء باقری"، "حمیدرضا دارابی" اور "مہدی موسویان"سے شرکت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران نے 9 شعبوں بشمول ٹریک اینڈ فیلڈ، بیڈمنٹن، بوچیا، ساکر، پیرا ویٹ لفٹنگ، تیراکی، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو اور وہیل چیئر باسکٹ بال میں 111 کھیلاڑیوں کیساتھ پیرا ایشین یوتھ گیمز کے چوتھے راؤنڈ میں حصہ لیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha